16 جون 2010 - 19:30

عراق کے الیکشن کمیشن نے کہا ہےکہ ووٹوں کی گنتی کا کام مکمل ہوچکاہے ۔

فرج الحیدری نے آج کہا کہ کل امیدواروں کی شکایات کا جائزہ لینے کےبعد حتمی نتائج کا اعلان کیا جا ئے گا ۔عراق میں سات مارچ کو عام انتخابات ہوئےتھے ۔

درایں اثنا صدرگروہ کے ایک سیاسی رہنما نے کہا ہےکہ صدرگروہ بھی وزیراعظم کے لئے اپنا نمایندہ رکھتاہے اور تمام گروہوں کے اتفاق سے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں آنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ صدر گروہ وزیراعظم نوری مالکی اور عمار حکیم کے اتحادوں کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا آيندہ حکومت قومی اتحاد کی حکومت ہوگي جس میں کسی گروہ کو اکثریت حاصل نہیں ہوسکتی ۔ صدر گروہ کے رہنما خفاجی نے کہا کہ بڑے گروہوں میں بہت کم اختلاف پایاجاتاہے

........

152/